اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صومالیہ کے جنوب میں شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانے پر ہوائی حملے میں اس گروہ کے چالیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئےہیں-
مغادیشو میں صومالیائي حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے قریب واقع دوجیل گاؤں میں الشباب گروہ کے ایک تربیتی مرکز اور اس کے ایک قافلے کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گيا- مغادیشو کے ایک مقامی عہدیدار نے بھی بتایا کہ اس حملے میں الشباب گروہ کے چالیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے اور اس گروہ کا تربیتی مرکز بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا- ابھی تک یہ نہیں بتایا گيا کہ یہ حملہ امریکہ نے کیا ہے یا صومالیہ میں آمیسوم کے نام سے تعینات افریقی یونین کی فوج نے- امریکہ اور آمیسوم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران الشباب گروہ پر ایسے کئی حملے کئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲